گاڑی پرفائرنگ،بالاج قتل کیس کےمرکزی ملزم کابہنوئی جاں بحق

0
104

لاہورکینال روڈپرگاڑی پرفائرنگ کےنتیجےمیں امیربالاج ٹیپوقتل کیس کےمرکزی ملزطیفی بٹ کابہنوئی جاں بحق ہوگیا۔
لاہورمیں ایک بارپھرگینگ وارکاخطرہ بڑھ گیا،امیربالاج قتل کیس کےمرکزی ملزم طیفی بٹ کےبہنوئی پرنامعلوم ملزمان نےفائرنگ کردی،جس کےنتیجےمیں جاویدنامی کارسوارموقع پرہی دم توڑگیاجبکہ گولی لگنےسےمقتول کی بیوی زخمی ہوگئی۔


پولیس کےمطابق فائرنگ کاواقعہ ایف سی کالج انڈرپاس کےقریب پیش آیاجہاں شوٹرزنےایک گاڑی پرفائرنگ کی جس میں موجود لوگوں کوگولیاں لگیں،فائرنگ کےنتیجےمیں ڈرائیونگ سیٹ پربیٹھاشخص موقع پرہی دم توڑگیاجبکہ ساتھ بیٹھی مقتول کی اہلیہ زخمی ہوگئی،جبکہ جاں بحق ہونےوالےشخص کی بیٹی معجزانہ طورپرمحفوظ رہی۔

Leave a reply