گرفتاریاں ممکن نہیں ہیں،صرف پارلیمنٹیرین لاہورجارہےہیں،بیرسٹرگوہر

0
4

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہرنےکہاہےکہ گرفتاریاں ممکن نہیں ہیں،ایسانہیں ہونےوالا،صرف پارلیمنٹیرین لاہورجارہےہیں۔
اسلام آبادمیں چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہرکا خیبرپختونخواہاؤس کےباہر میڈیاسےگفتگو کرتےہوئےکہناتھاکہ صرف پارلیمنٹیرین لاہورجارہے ہیں، گرفتاریاں ممکن نہیں ہیں،ایسانہیں ہونےوالا،ہما راپنجاب والوں سےرابطہ ہےوہ بھی پارلیمنٹیرین ہیں۔
اس حوالےسےوزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورکاکہناتھاکہ یہ قافلہ غیر قانونی اور غیر آئینی اقدامات کے خلاف پُرامن ردعمل ہے، ہم امن، محبت، بھائی چارے اور رواداری کا پیغام لے کر جارہے ہیں۔یہ احتجاج نہیں محض اظہارِ یکجہتی ہے، ہمارا مقصد انتشار نہیں بلکہ جمہوری اقدار کا تحفظ ہے، ہم یہ بتانے جا رہے ہیں کہ جمہوری نمائندوں کے ساتھ ہیں۔
علی امین گنڈاپورکامزیدکہناتھاکہ کے پی حکومت کا قافلہ پنجاب اسمبلی سے نکالے گئے نمائندوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ہے۔

Leave a reply