گرمیوں کی چھٹیاں کب ہوں گی ؟موسم گرما کی تعطیلات کا شیڈول جاری

0
28

طلبا و طالبات کیلئے خوشخبری،گرمیوں کی چھٹیاں کب ہوں گی ؟محکمہ تعلیم نےسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا شیڈول جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب نے موسم گرما کی تعطیلات کا شیڈول جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق صوبے میں تمام سرکاری و نجی سکول یکم جون سے 9 اگست 2025 تک بند رہیں گے۔
رپورٹ کے مطابق محکمہ تعلیم پنجاب نے کہا کہ یہ فیصلہ بچوں، والدین اوراساتذہ کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، تاکہ شدید گرمی کے موسم میں تعلیمی سرگرمیوں کے دوران کسی بھی قسم کی پریشانی یا بیماری سے بچا جا سکے۔
محکمہ سکولز ایجوکیشن نے واضح کیا ہے کہ اگر درجہ حرارت میں غیرمعمولی اضافہ ہوا، توموسم گرما کی تعطیلات ایک ہفتہ قبل، یعنی مئی کے آخری ہفتے میں بھی شروع کی جا سکتی ہیں۔اس حوالے سے والدین اور اساتذہ سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ حکومتی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے بچوں کو شدید گرمی سے بچانے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔

Leave a reply