گوگل ارتھ کے 20 سال مکمل ہونے پر 2 نئے فیچرز متعارف

0
12

گوگل صارفین کیلئے خوشخبری،گوگل ارتھ کے 20 سال مکمل ہونے پر 2 نئے فیچرز متعارف،سیٹیلائٹس ویوز اور 3 ڈی نقشوں کی مدد سے دنیا کو دکھانے والی گوگل ارتھ سروس کو 20 سال مکمل ہوگئے ۔
گوگل کی جانب سے گوگل ارتھ کے 2 دہائیوں کے حوالے سے بھی چند تفصیلات جاری کی گئی ہیں، جیسے2006 میں سٹریٹ ویو کو متعارف کروایا گیا ،جبکہ بعد ازاں 3 ڈی عمارات کو گوگل ارتھ کا حصہ بنایا گیا۔2017 میں گوگل ارتھ ٹائم لیپس کو ری فریش کیا گیا اور اس میں 35 برسوں پر مشتمل کروڑوں سیٹیلائٹس تصاویر کو شامل کیا گیا۔گوگل ارتھ کی 20 ویں سالگرہ کے موقع پر کمپنی کی جانب سے عام صارفین اور پروفیشنل افراد کیلئے 2 نئے فیچرز متعارف کروائے گئے ہیں، جن میں سے ایک نئے فیچر کے تحت تاریخی سٹریٹ ویو امیجز کو براہ راست گوگل ارتھ کا حصہ بنا دیا گیا ہے،اس فیچر کے ذریعے صارفین یہ دیکھ سکیں گے کہ دنیا کے مختلف مقامات گزشتہ برسوں میں کس طرح تبدیل ہوئے،مثال کے طور پر صارفین کسی شہری علاقے کے بارے میں یہ جان سکتے ہیں کہ وہ بلند و بالا عمارات کی تعمیر یا دیگر تبدیلیوں سے قبل کیسا نظر آتا تھا،یہ فیچر پہلے گوگل میپس میں موجود تھا ،مگر اب اسے گوگل ارتھ کا بھی حصہ بنا دیا گیا ہے۔
دوسرا فیچر مختلف آرٹی فیشل انٹیلی جنس اے آئی ٹولز پر مشتمل ہے،گوگل ارتھ میں پروفیشلز جیسے سٹی پلانرز کیلئے نئے اے آئی ٹولز کا اضافہ کیا گیا ہے،یہ ٹولز فی الحال امریکا میں متعارف کروائے گئے ہیں، جن سے صارفین کو زمین کی سطح کے بارے میں تفصیلات حاصل ہوسکیں گی اور وہ اس کا تجزیہ کرسکیں گے۔

Leave a reply