گوگل کا سرچ کیلئے پریفرڈ سورسز نامی بہترین فیچر متعارف

گوگل صارفین کیلئے اہم خبر،سرچ کیلئے ایک بہترین فیچر متعارف کروادیا۔
حال ہی میں گوگل سرچ میں ایک بہترین فیچر متعارف کروایا گیا ہے، جس سے صارفین کیلئے اس سرچ انجن کا استعمال زیادہ کارآمد ہو جائے گا۔گزشتہ چند برسوں کے دوران گوگل صارفین کی جانب سے مسلسل شکایت کی جا رہی تھی کہ سرچ رزلٹس کا معیار تنزلی کا شکار ہو چکا ہے،اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے گوگل کی جانب سے پریفرڈ سورسز نامی فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔
اپنی ایک بلاگ پوسٹ میں کمپنی نے بتایاہے کہ اس نئے فیچر سے صارفین کو اپنی پسندیدہ ویب سائٹس کو ایڈ کرنے کا موقع ملے گا، جو سرچ ٹاپ سٹوریز سیکشن میں نظر آئیں گی۔گوگل سرچ ٹاپ سٹوریز سیکشن میں صارف کی پسندیدہ سائٹس اور بلاگز کے تازہ ترین مضامین سرچ رزلٹس پیج میں نظر آئیں گے۔اس فیچر کی آزمائش جون 2025 سے کی جا رہی تھی اور اب اسے امریکا اورجنوبی ایشیا میں بھی متعارف کرایا گیا ہے۔
کمپنی کے مطابق بتدریج اس فیچر کو دیگر ممالک میں صارفین کیلئے متعارف کروایا جائے گا۔اس فیچر میں آپ متعدد ویب سائٹس کو پریفرڈ سورسز کے طور پر منتخب کرسکتے ہیں۔