ہلاکتیں روکنےکیلئےمجھ سےجوہوسکاکروں گا،ٹرمپ

0
4

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےکہاہےکہ ہلاکتیں روکنےکیلئےمجھ سےجوہوسکاکروں گا۔
امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کا اوول آفس میں صحافیوں سےگفتگو کرتےہوئے کہنا تھاکہ روس یوکرین جنگ بندی کامعاملہ پوتن پرمنحصرہے،روسی صدرپوتن مجھ سے ملناچاہتےہیں ان سےملاقات کروں گا،روسی صدرپوتن کوپہلےیوکرینی صدرسے ملنےکی ضرورت نہیں،ہلاکتیں روکنےکیلئےمجھ سےجوہوسکاکروں گا۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ آرمینیااورآذربائیجان کےدرمیان آج تاریخی امن سربراہ اجلاس کی میزبانی کروں گا، آرمینیااورآذربائیجان رہنماؤں کوجمعےکووائٹ ہاؤس میں مدعوکیاہے،اجلاس کامقصدآرمینیااورآذربائیجان دہائیوں سےجاری تنازع ختم کرناہے،آرمینیاکےوزیراعظم اورآذربائیجان کےصدرامن معاہدے پر دستخط کریں  گے ،دونوں ممالک سےدوطرفہ معاشی معاہدےبھی کریں گے۔

Leave a reply