یااللہ خیر!پاکستان کےمختلف علاقوں میں زلزلےکےجھٹکے

0
17

یااللہ خیر!پاکستان کےمختلف علاقوں میں زلزلےکےجھٹکےمحسوس کیےگئے،لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور پنجاب سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا،شہری کلمہ طیبہ کاوردکرتےہوئےگھروں اور دفاترسےباہرنکل آئے۔
صوبائی دارالحکومت پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان، سوات اورابیٹ آباد سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، تاہم ریسکیو1122 کنٹرول روم کو تاحال کسی قسم کی ایمرجنسی سے متعلق کال موصول نہیں ہوئی۔
زلزلہ پیمامرکزکےمطابق زلزلے کی شدت 5اعشاریہ3ریکارڈکی گئی۔

Leave a reply