یتیم ،بےسہارابچوں کو محفوظ چھت،معیاری تعلیم فراہم کیا جانا ناقابل تحسین ،مریم نواز

0
65

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ یتیم اوربےسہارابچوں کوایس اوایس ویلجزمیں محفوظ چھت اور معیاری تعلیم فراہم کیاجاناناقابل تحسین ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ایس اوایس چلڈرن ویلیج انٹرنیشنل کے صدر ڈیریجے ورد وفا نےملاقات کی۔پنجاب میں ایس اوایس ماڈل کےفروغ اوربہتری کےلئےتعاون پراتفاق کیاگیا۔
یتیم وبےسہارابچوں کےتحفظ،تعلیم ،ذہنی وجسمانی نشوونماکیلئےاشتراک کار مزید بڑھانےپرگفتگوہوئی۔وزیراعلیٰ نےبےبس اورلاوارث بچوں کاسہارا بننے پر ایس اوایس ویلیج کی سماجی خدمات کوخراج تحسین پیش کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکاکہناتھاکہ ہربچہ ریاست کی ذمہ داری اورحکومت پنجاب ذمہ داریاں ماں کے جذبےسے نبھا رہی ہے،یتیم اوربےسہارابچوں کو ایس اوایس ویلجزمیں محفوظ چھت اورمعیاری تعلیم فراہم کیاجاناناقابل تحسین ہے ،چائلڈ کیئر ریفارمز کا آغاز کیا جارہاہے،ایس اوایس انٹرنیشنل کاشراکتی کرداراہم ہوگا۔
صدرایس اوایس ویلیج انڈیریجےوردوف نےوزیراعلیٰ کےسماجی خدمت کےوژن اوربچوں سے محبت پرمبنی پالیسی کوسراہااورکہاکہ مریم نوازکی چائلڈکیئر پالیسی ہرطبقہ سےتعلق رکھنےوالےبچوں کیلئے امیدکاپیغام ہے۔

Leave a reply