
یورپی نیشنزلیگ کےسیمی فائنلز میں جرمنی اورفرانس کوشکست ہوگئی۔
40 سالہ رونالڈونےپرتگال کویورپی نیشنزلیگ کےفائنل میں پہنچادیا،انہوں نے جرمنی کے خلاف کھیلتے ہوئے اپنے کیریئر کا 137 واں بین الاقوامی گول کیا اور اپنی ٹیم کو ایونٹ کے فائنل میں پہنچا دیا۔
جرمنی اب تک کی واحد ٹیم تھی جس کے خلاف کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے پورے کیریئر میں لگاتار 5 مقابلوں میں شکست کا سامنا کیا تھا۔
پرتگالی فٹبالر کے کیریئر کا 137واں گول فیصلہ کن ثابت ہوا اور پرتگال نے 2000ء کے بعد آخر کار اس بار جرمنی کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی۔
پرتگال نےسنسنی خیزمقابلےکےبعدجرمنی کو2-1سےشکست دےکریورپی نیشنزلیگ کےفائنل میں جگہ بنالی۔
یورپی نیشنزلیگ کادوسراسیمی فائنل فرانس اور سپین کے درمیان جرمنی کے شہر سٹٹگارٹ میں کھیلاگیاجس میں اسپین نےفرانس کو5-4سےہرادیا،اسپین اورپرتگال کےدرمیان فائنل اتوار8جون کوکھیلاجائےگا۔
ایشیاکپ 2025کاممکنہ وینیواورشیڈول جاری
جولائی 2, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔