یومِ دفاع وشہدا ملک بھر میں جوش وجذبےکےساتھ منایاجارہاہے

0
2

یومِ دفاع وشہدا آج ملک بھر میں ملی جوش وجذبےکےساتھ منایاجارہاہے۔
پاک فوج سلامی:
60ویں یوم دفاع کےموقع پردن کےآغازپرپاک فوج کی جانب سے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں 31جبکہ صوبائی دارلحکومتوں میں21 توپوں کی سلامی دی گئی۔سلامی کے بعد پاک فوج کے جوانوں نے نعرہ تکبیر بلند کیا اور فضا اللہ اکبر اور پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔
وزیراعظم پیغام:


وزیراعظم شہباز شریف کااپنےپیغام میں کہناتھاکہ 6ستمبر1965کا وہ ناقابل تسخیرجذبہ آج بھی زندہ ہے،یوم دفاع ہماری قومی تاریخ میں بہادری،اتحاد اور عزم کا دن ہے۔حالیہ معرکہ حق میں ایک بار پھر مسلح افواج اور عوام آہنی دیوار بن گئے، فیلڈ مارشل عاصم منیر کے تزویراتی ویژن نے دشمن کا تکبر مٹا کر نئی تاریخ رقم کی ۔ بہادر شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتےہیں۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ عالمی برادری پر زور دیتے ہیں کہ وہ اسرائیلی جارحیت کے خاتمے کیلئے کردار ادا کرے۔ بھارت کے زیرتسلط کشمیر کے مظلوم لوگوں سے یکجہتی کا اعادہ کرتے ہیں۔
صدرآصف زرداری کاپیغام:
60ویں یوم دفاع کےموقع پرصدرآصف علی زرداری کاکہناتھاکہ 6 ستمبر کو ہونے والا معرکۂ حق اس سال نئی اہمیت رکھتا ہے، کیونکہ پاک فوج نے ایک مرتبہ پھر اپنی جانفشانی اور جرات کے ذریعے دشمن کو واضح پیغام دیا کہ وطن کا دفاع ہر قیمت پر کیا جائے گا۔

Leave a reply