یوم آزادی 14 اگست پر موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

0
1

یوم آزادی14 اگست پر موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے جشن آزادی پر موسم سہانا رہنے کی نوید سنادی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 14 سے 17 اگست تک اسلام آباد، کشمیر، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ 18 سے 21 اگست کے دوران خیبر پختونخوا، پنجاب، بلوچستان اور سندھ کے مختلف علاقوں میں بارشیں متوقع ہیں،اسی طرح 18 سے 21 اگست کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ آج مری ،گلیات،اٹک،چکوال،جہلم،منڈی بہاؤالدین اورگجرات میں بارش کاامکان ہےجبکہ لاہور،گوجرانوالہ،حافظ آباد، شیخوپورہ،سیالکوٹ،سرگودھا،نارووال اورساہیوال میں بارش متوقع ہے ،اُدھر جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگ،خوشاب،میانوالی،ننکانہ صاحب،چنیوٹ،فیصل آباد اور اوکاڑہ میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے،دوسری جانب ڈیرہ غازی خان، بھکر، بہاولپور،خانیوال،وہاڑی ،لودھراں اورراجن پورمیں بارشوں کاامکان ہے۔
دوسری جانب ترجمان پی ڈ ی ایم اےکاکہناہےکہ مون سون بارشوں کا7واں سپیل آج سےشروع ہونےکا امکان ہے،مون سون بارشوں کا7واں سپیل زیادہ مضبوط ہوگا،13سے17اگست کےدوران پنجاب کےبالائی حصوں میں مون سون بارشوں کاامکان ہے،18سے21اگست تک پنجاب کےبیشترمیدانی اضلاع میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اےکےمطابق لاہور،راولپنڈی،گوجرانوالہ اورسیالکوٹ میں اربن فلڈنگ کاخدشہ ہے، بارشوں کےباعث دریاؤں سےملحقہ ندی نالوں میں فلیش فلڈنگ کابھی خطرہ ہے،پی ڈی ایم اےکی ریسکیو اورمتعلقہ اداروں کوپیشگی انتظامات مکمل کرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔بارشوں کےباعث مری وگلیات میں لینڈسلائنڈنگ کاخطرہ ہے،بارشوں کےباعث کچےمکانات اورمخدوش عمارتوں کوبھی نقصان کاخدشہ ہے۔

Leave a reply