عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کےباعث یکم اکتوبرسے پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کاامکان ہے۔
پاکستان میں ہرپندرہ روزبعدپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیاجاتاہےجس میں کبھی عوام کوریلیف دیاجاتاہےاورکبھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکےعوام کی مشکلات میں اضافہ کیاجاتاہے۔
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں گرنےسےپاکستانیوں کےلئے ریلیف کاامکان ہے،یکم اکتوبرسےپیٹرولیم مصنوعات3روپےفی لیٹرتک سستی ہونےکاامکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے تک کمی متوقع ہے، پٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لٹر کمی کا امکان ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لٹر کمی ہو سکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی اعلان 30 ستمبر کو کیا جائے گا، وزیرخزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے اعلان کریں گے۔
یادرہےکہ وفاقی حکومت کی جانب سےمسلسل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی جارہی ہے۔15ستمبرکوبھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی تھی۔
پٹرول کی موجودہ قیمت 249.10روپےفی لٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل 249.69 روپے فی لٹر، لائٹ ڈیزل 141.93 روپے جبکہ مٹی کا تیل 158.47 روپے فی لٹر میں فروخت ہو رہا ہے۔
واضح رہےکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کانوٹیفکیشن 30ستمبر کو جاری کیاجائےگا۔
سونےکی قیمت میں ہزاروں روپےکااضافہ
دسمبر 21, 2024ڈالرکی قیمت میں اضافہ،روپیہ گراؤٹ کاشکار
دسمبر 20, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
یکم اگست سےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کاامکان
جولائی 27, 2024 -
زرمبادلہ کےذخائرمیں اضافہ:اسٹیٹ بینک نےرپورٹ جاری کردی
اگست 29, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔