
ایپل کے صارفین کیلئے اہم خبر، آئی فون استعمال کرنیوالے اپنا آپریٹنگ سسٹم فوری اپ ڈیٹ کرلیں۔
ایپل کی جانب سے آئی او ایس 18.3.1 اپ ڈیٹ کو جاری کر دیا گیا۔ آئی او ایس 18 یا اس کے بعد کے اپ ڈیٹ ورژن صرف آئی فون ایکس ایس یا اس کے بعد ماڈلز کیلئے دستیاب ہیں۔ 2017 یا اس سے پہلے کے فونز میں اسے اپ ڈیٹ نہیں کیا جاسکتا۔
آئی او ایس 18.3.1 کو فوری اپ ڈیٹ کرنا اس لیے ضروری ہے ،کیونکہ اس کے ذریعے آئی فونز میں موجود ایک انتہائی سنگین سکیورٹی کمزوری کو فکس کیا گیا ہے۔
ایپل کے سپورٹ پیج کے مطابق اس سکیورٹی کمزوری سے حملہ آوروں کو یو ایس بی ریسٹرکٹڈ موڈ ڈس ایبل کرکے لاک آئی فون تک رسائی مل سکتی ہے۔
کمپنی کے مطابق اس سکیورٹی کمزوری کو مخصوص افراد کو ہدف بنانے کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے اور اسی لیے اپ ڈیٹ جاری کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ یو ایس بی ریسٹرکٹڈ موڈ آئی فونز کا ایک سکیورٹی فیچر ہے، جو یو ایس بی ایکسیسریز کو کسی ڈیوائس سے اس وقت کنکٹ کرنے روکتا ہے جب فون کو لاک ہوئے ایک گھنٹے سے زائد وقت ہوچکا ہو۔اس طرح صارفین کے ڈیٹا کو تحفظ ملتا ہے اور دیگر افراد کنکٹ ڈیوائسز کے ذریعے ان کے ڈیٹا تک رسائی حاصل نہیں کرپاتے،مگر جو سکیورٹی کمزوری سامنے آئی ، اس سے حملہ آوروں کو ڈیٹا تک پہنچنے میں مدد مل سکتی ہے۔
یہی وجہ ہے کہ کمپنی کی جانب سے صارفین کو آئی فونز کو جلد از جلد اپ ڈیٹ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
ایپل کے نئے آئی فون 17 کی پہلی ممکنہ جھلک سامنے آگئی
فروری 18, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
خلیج گریڈینا میں زیر سمندر قدیم سڑک دریافت
مئی 27, 2024 -
مخصوص نشستیں کس کوملیں گی؟عدالت نےفیصلہ محفوظ کرلیا
جولائی 9, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔