آئی فون 17 پرو اور پرو میکس کی لیکس، نیا ڈیزائن اور فیچرز متعارف

ایپل کے صارفین کیلئے اہم خبر،آئی فون 17 پرو اور پرو میکس کی تفصیلات لیک، نیا ڈیزائن اور فیچرز متعارف،ایپل کے آئندہ فلیگ شپ سمارٹ فونز آئی فون 17 پرو اور آئی فون 17 پرو میکس سے متعلق اہم تفصیلات لیک ۔حیران کن طور پر ایپل کے نئے آئی فون 17 پرو کے حقیقی ماڈل کی تصاویر لیک ہو کر سامنے آگئیں ۔
تازہ ترین لیکس میں کئی دلچسپ فیچرز اور ڈیزائن میں تبدیلیوں کا انکشاف کیا گیا ہے۔ایپل کی دونوں ڈیوائسز آئی فون 17 پرو اور پرو میکس کی ریلیز رواں سال ستمبر میں متوقع ہے۔
لیکس کے مطابق آئی فون 17 پرو ماڈلز میں ٹائٹینیم کی جگہ ایلومینیم فریم متعارف کروایا جائے گا، جبکہ بیک سائیڈ پر پارٹ ایلومینیم اور پارٹ گلاس کا جدید امتزاج ہوگا، آئی فون 17 سیریز میں تمام ماڈلز میں ری ڈیزائن شدہ ڈائنامک آئی لینڈ یوزر انٹرفیس شامل ہوگا۔نئے ماڈلز میں پچھلے کیمرہ لینسز کیلئے بڑے سائز کا بمپ ہوگا، جس میں لینسز کی ترتیب triangular ہوگی، آئی فون 17 پرو میکس میں موٹی باڈی اور 5 ہزار ایم اے ایچ سے زائد کی بڑی بیٹری متوقع ہے ،جو ڈیوائس کی پاور اور استعمال کے دورانیے میں نمایاں بہتری لائے گی۔
آئی فون 17 پرو ماڈلز میں ایپل کی نئی جنریشن اے 19 پرو چپ ہوگی، اس چپ سے بہتر کارکردگی اور توانائی کی بچت کے ساتھ 12 جی بی ریم فراہم کی جائے گی۔تمام آئی فون 17 ماڈلز میں 24 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرا ہوگا، جبکہ بیک پر 48 میگا پکسل ٹیلی فوٹو لینس متعارف کروایا جائے گا، جو فوٹوگرافی کے شوقین افراد کیلئے زبردست آپشن ہوگا۔
فریزر کے بغیرادویات کو محفوظ رکھنے کی نئی ٹیکنالوجی متعارف
جولائی 29, 2025پاکستان میں جدید اے آئی ریسرچ سینٹرز کے قیام پر پیشرفت
جولائی 26, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
نیشنل ویمنزفٹبال چیمپئن شپ کاآغازکل سےہوگا
جولائی 20, 2024 -
پاکستان نے اپنا ہیلتھ کیئر اے آئی چیٹ بوٹ لانچ کردیا
اکتوبر 3, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔