اداکارہ ماوراحسین نےشادی کی خواہشمندلڑکیوں کواہم مشورہ دیدیا

پاکستان شوبزانڈسٹری کی معروف اداکارہ ماوراحسین نےشادی کی خواہش مندلڑکیوں کواہم مشورہ دیتے ہوئےکہاکہ وہ اپنی شادی کے موقع پر کسی قسم کا تناؤ نہ لیں، وہ لباس پہنیں جو ان کی استطاعت کے مطابق ہو۔
حال ہی میں اداکارہ ماوراحسین نےایک برانڈکی افتتاحی تقریب میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی،جہاں پر شادی کی خواہش مند لڑکیوں کو مشورہ دیتے ہوئےاُن کاکہناتھاکہ لڑکیاں اپنی شادی کےلئےکسی قسم کا تناؤنہ لیں، استطاعت کے مطابق لباس پہنیں ۔
انہوں نے کہا کہ دلہنیں دوسرے لوگوں کی جانب نہ دیکھیں کہ کس نے کتنا مہنگا جوڑا پہنا تھا، آپ دلہن ہیں کچھ بھی پہنیں گی اچھا لگے گا۔
انہوں نےمزیدبتایاکہ پہلے وہ خاندانی ورثےکی قدرنہیں جانتی تھیں، اپنی شادی پر ساس کا جوڑا اور دادی ساس کے زیورات پہن کر خوشی ہوئی۔
اس کے ساتھ ساتھ اداکارہ نے خواہش بھی ظاہر کی وہ اب ان چیزوں کو اپنی ہونے والی بیٹی یا بہو کو دیں گی۔
واضح رہے اداکارہ ماورا حسین اوراداکار امیر گیلانی کی شادی رواں سال 5 فروری کو لاہور میں ہوئی تھی۔