ٹی 20 ورلڈ کپ کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں ، جنوبی افریقا کے خلاف افغانستان کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں مختصر ترین اننگز کھیلنے والی ٹیم بن گئی ہے۔
امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا کیخلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان کی ٹیم 11.5 اوورز میں 56 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوئی۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں مختصر اننگز کھیلنے والی ٹیموں میں شامل ہونے کے باوجود افغان ٹیم اس لسٹ میں سرفہرست نہیں ہے۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے مختصر اننگز کھیلنے والی ٹیموں میں نیدرلینڈز کی ٹیم سرفہرست ہے۔نیدرلینڈز کی ٹیم 2021 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سری لنکا کیخلاف صرف 60 گیندوں پر آل آؤٹ ہوئی تھی۔2021ہی کے ورلڈ کپ میں اسکاٹ لینڈ کی ٹیم افغانستان کیخلاف 62 گیندوں کی مختصر اننگز کھیل کر آل آؤٹ ہوئی۔
مختصر ترین اننگز کی فہرست میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2014 میں نیدرلینڈز کی ٹیم کی سری لنکا ہی کیخلاف صرف 63 گیندوں کی اننگز بھی شامل ہے۔ اس فہرست میں تازہ ترین اضافہ افغانستان نے جنوبی افریقا کیخلاف 71 گیندوں کی مختصر اننگز کیساتھ کیا ہے۔
سمیراحمدآئی سی سی چیمپئنزٹرافی2025کےلئےڈائریکٹرمقرر
نومبر 21, 2024چیمپئنزٹرافی:آئی سی سی وفدکی پاکستان آمدمتوقع
نومبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔