ملک بھرمیں انٹرنیٹ کی بندش کےخلاف پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نےعدالت میں جواب جمع کروادیا۔
لاہورہائیکورٹ میں ملک بھر میں انٹرنیٹ کی بندش کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔جسٹس شکیل احمد نے ایڈوکیٹ ندیم سرور کی درخواست پر سماعت کی۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے انٹرنیٹ کی بندش سے متعلق اپنا جواب عدالت میں جمع کروادیا ۔پی ٹی اے نے ملک بھر میں انٹرنیٹ کی سپیڈ کم ہونے کا اعتراف کرلیا ۔
وکیل پی ٹی اےنےکہاکہ انٹرنیٹ کی سپیڈ کم ہونے کی چار وجوہات ہیں۔زیر سمندرسب میرین کیبل کٹ جانے سے انٹرنیٹ کی سپیڈ کم ہوئی ،31 جولائی کی دوپہر کو ایک انٹرنیٹ کمپنی کی غلط تربیت کی وجہ سے سپیڈ کم ہوئی ۔متعلقہ انٹرنیٹ کمپنی کے خلاف سخت ایکشن لیا گیا اور ملازمین معطل کیے ،15 اگست کو بھارت کے نیشنل ڈے پر سائبر اٹیک ہوا جس سے انٹرنیٹ سلو ہوا۔ وی پی این کے بے تحاشہ استعمال کی وجہ سے بھی انٹرنیٹ کی سپیڈ متاثر ہوئی ۔
عدالت نے درخواست گزار کو درخواست میں ترمیم کرکے دائر کرنے کی ہدایت کردی۔
’وفاقی حکومت‘وزیر اطلاعات نے جواب جمع کرایاوزرات قانون سمیت دیگر نے بھی جواب جمع کروادیا۔ عدالت نے وفاقی حکومت کےوکیل کا جواب مسترد کردیا ۔عدالت نے وفاقی حکومت کے وکیل کو آئندہ سماعت پر شق وار جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔
سرکاری وکیل نےکہاکہ یہ درخواست غیر موثر ہو چکی ہے۔
درخواست میں موقف اپنایاگیاکہ ملک میں بغیر کسی نوٹس اور وجہ بتائے انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا ایپس بند کر دی گئی ہیں۔انٹرنیٹ کی بندش سے کاروبار حتی کہ ہر شعبہ ہائے زندگی متاثر ہو رہی ہے۔ انٹرنیٹ بند کرنا بنیادی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے۔
درخواست میں استدعاکی گئی کےوفاقی حکومت کا انٹرنیٹ بند کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ملک میں انٹرنیٹ کو مکمل اور فوری بحال کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔
عدالت نے کیس کی سماعت 27 اگست تک ملتوی کر دی۔
ہواؤں کارخ تبدیل:لاہورمیں سموگ کےخطرات پھر منڈلانےلگے
نومبر 21, 2024وزارت داخلہ کی جانب سےچیف سیکرٹری خیبرپختونخواکومراسلہ
نومبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔