ایس سی او کانفرنس: اسلام آباد میں فوج تعینات،مختلف علاقوں میں گشت

0
31

شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے پیش نظر امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے شہراقتدارمیں پاک فوج تعینات کردی گئی، فوج نے سیکیورٹی کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔مختلف علاقوں میں گشت جاری ہے۔
وزارت داخلہ نےآئین کےآرٹیکل 245کےتحت فوج تعیناتی کےاحکامات جاری کئے،جس کےمطابق 5اکتوبرسے17اکتوبرتک اسلام آبادوگردونواح میں فوج تعینات کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاک فوج کے دستوں نے ڈی چوک کا کنٹرول سنبھال رکھا ہے، پاک فوج کے دستوں کا ڈی چوک سمیت ریڈ زون میں گشت جاری ہے۔

Leave a reply