اے آئی چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی صارفین کیلئے نئی تبدیلی متعارف

0
14

چیٹ جی پی ٹی صارفین کیلئے ایک نئی تبدیلی متعارف،اوپن اے آئی نےآرٹی فیشل انٹیلی جنس چیٹ بوٹ میں پرسنلائزیشن پیج کا اضافہ کر دیا۔
اوپن اے آئی کے چیف ایگزیکٹو سام آلٹمین کے مطابق اس نئے سیٹنگ پیج میں مختلف پرسنلٹی ٹائپس جیسے Cynic، روبوٹ، لیسنر اور Nerd کا اضافہ کیا جائے گا۔اس کے علاوہ ایک کاسٹیوم انسٹرکشنز پروموٹ سیکشن بھی وہاں موجود ہوگا، جسے صارفین چیٹ بوٹ کے جوابات کو بہتر بنانے کیلئے استعمال کرسکیں گے،اسی طرح دیگر سیکشنز بھی موجود ہوں گے، جیسے یہ چیٹ بوٹ آپ کو کس نام سے مخاطب کرے، ایک سیکشن میں آپ اپنی دلچسپیوں یا ترجیحات کا اندراج کرسکیں گے۔
ان سیکشنز کا مقصد یہ ہے کہ چیٹ بوٹ سے بات چیت کا تجربہ کسی اچھے دوست یا ساتھی سے گفتگو کرنے جیسا محسوس ہو۔اس پیج میں ریفرنس چیٹ ہسٹری کا آپشن بھی موجود ہے، جس سے صارفین چیٹ بوٹ کی میموری کو ٹرن آن یا آف کرسکیں گے۔اس نئی سیٹنگ تک رسائی چیٹ جی پی ٹی سیٹنگز پر کلک کرکے پرسنلائزیشن کے آپشن کے انتخاب سے ہوگی۔

Leave a reply