بانی تحریک انصاف عمران خان کی صحت سےمتعلق پمزہسپتال نےمیڈیکل رپورٹ جاری کردی۔
رپورٹ کےمطابق عمران خان کاسینٹرل جیل اڈیالہ میں طبی معائنہ کیاگیا،عمران خان مکمل طور پر صحت مند ہیں،بانی پی ٹی آئی کو بخار نہیں، ان کا بلڈ پریشر بھی نارمل ہے،ان کی جانب سے 5 روز سے معدے میں تیزابیت کی شکایت کی گئی،معدے میں تیزابیت کے لیے عمران خان پہلے ہی پی پی آئیز پر ہیں، ان کو کان میں شور سنائی دینے کے مسائل کئی ماہ سے ہیں، کان کے مسائل پر عمران خان پہلے ہی ادویات لے رہے ہیں، ان کے کان کے حوالے سے کوئی تازہ شکایات نہیں ہیں، بانی پی ٹی آئی تندرست اور توانا ہے ان کو مزید دوائی کی ضرورت نہیں۔
رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹ پی ٹی آئی کو موصول ہوگئی۔بانی پی ٹی آئی کو کان کی بیماری سے متعلق پہلے سے شکایات ہیں جس کا علاج جاری ہے، بانی پی ٹی آئی ہشاش بشاش ہیں بلڈ پریشر نارمل ہے۔
سال 2025میں کتنی سرکاری چھٹیاں ہونگی؟نوٹیفکیشن جاری
دسمبر 23, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔