باڈی بلڈنگ چیمپئین شپ میں انوکھا واقعہ، مقابلے میں شریک واحد تن ساز گولڈ میڈل کا حقدار بن گیا
پاکستان ٹوڈے کے مطابق سندھ گیمز کے سلسلے میں اسپورٹس بورڈ کمپلیکس پر منعقدہ باڈی بلڈنگ چیمپئین شپ کے 85 کلو گرام سے زائد وزن کے ایونٹ میں کراچی کے امین امتیاز کے مقا بلے میں صوبے بھر سے کوئی تن ساز سامنے نہیں آیا۔
جیوری نے امین امتیاز کو فاتح قرار دے کر گولڈ میڈل سے نواز دیا۔ سلور اور برانز میڈل میز پر ہی پڑے رہ گئے۔ دریں اثنا کراچی ڈویژن نے 18 ویں سندھ گیمز جیت لیے ہیں۔
صوبے کے تیز ترین مرد جنید بلوچ اور اورخاتون ایتھلیٹ سفیناز نے 3، 3 گولڈ میڈلز اپنے نام کرلیے۔ ویمن شو میں کراچی کی حنا اور ایمن نے گولڈ، لاڑکانہ کی ام ۃانی اور ایشال نے سلور، بے نظیر آباد کی فاطمہ و امینہ فیض اور حیدرآباد کی حسنہ و اریشہ نے برانز میڈل جیت لیا۔
کراچی نے 7 گولڈ میڈل پر ہاتھ صاف کرکے جو جسٹو چیمپئین شپ جیت لی، حیدرآباد نے دوسری اور سکھر نے تیسری پوزیشن پائی۔ حیدرآبادڈویژن نے 4 گولڈ میڈلز کے ساتھ جوڈو چیمپئین شپ جیت لی، کراچی ڈویژن نے ایک گولڈ اور 3 سلور میڈلز کے ساتھ دوسری پوزیشن پائی۔
انڈین کپتان روہت شرماچیمپئنزٹرافی سےقبل پاکستان آئینگے؟
جنوری 14, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
مظاہروں کے دوران امن و امان بحال رہنا چاہیے،امریکہ
نومبر 26, 2024 -
ڈالرکی قیمت میں اضافہ،روپیہ گراوٹ کاشکار
اگست 7, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔