بشریٰ پنکی نے برادر ممالک سے متعلق شرمناک بیان بانی پی ٹی آئی کے کہنے پر دیا، عظمیٰ بخاری

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نےکہاہےکہ بشریٰ پنکی نے برادر اسلامی ممالک سے متعلق شرمناک بیان بانی پی ٹی آئی کے کہنے پر دیا۔
وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاکہناتھاکہ بانی پی ٹی آئی اور بشر یٰ (پنکی) پاکستان کے ساتھ دشمنی میں آخری حد تک چلے گئے ہیں، فساد کی پلاننگ میں اس جھوٹ کا ذکر بلاشبہ ملک کے خلاف ایک سازش ہے،بشریٰ پنکی نے برادر اسلامی ممالک سے متعلق شرمناک بیان بانی پی ٹی آئی کے کہنے پر دیا۔
عظمیٰ بخاری کامزیدکہناتھاکہ بانی پی ٹی آئی نے بطور وزیراعظم سعودی عرب،چین اور امریکہ کے ساتھ تعلقات نازک موڑ تک پہنچائے،بانی پی ٹی آئی نے پاکستان کو عالمی تنہائی کا شکار کرنے کے لیے ہر حربہ استعمال کیا۔ اب بشریٰ پنکی اپنے شوہر کےنقشے قدم پر چلتے ہوئے ملکی خارجہ پالیسی کو داؤ پر لگا رہی ہے۔
اُن کاکہناتھاکہ وزیراعظم شہباز شریف نے دو سال میں بڑی محنت سے چین اور سعودی عرب کے ساتھ دوستانہ تعلقات بحال کیے، ایک جاہل اور انپڑھ خاتون دوست ممالک کے خلاف بیان دے کر کس کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے؟ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ پنکی کا ایجنڈا وہی ہے جو اسرائیل کا ایجنڈا ہے،پاکستان کے عوام اب ان دونوں نوسر بازوں کا بھیانک چہرہ دیکھ چکے ہیں۔فتنہ پارٹی پاکستان اور قوم کے لئے ناقابل قبول ہوچکے ہیں۔
پانچ سال بعد خوشحال خان خٹک ایکسپریس ٹرین بحال
اپریل 26, 2025فیصل آباد: سیاحت کے فروغ کیلئے ڈبل ڈیکر بس سروس متعارف
اپریل 26, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
یوم شہات ذوالفقار علی بھٹو
اپریل 4, 2024 -
حفیط اللہ نیازی کے بیٹے کو کپتان کا ساتھ دینے کا معاملہ
اپریل 24, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔