بنوں:دہشتگردوں کاچیک پوسٹ پرحملہ،12جوان شہید،6حملہ آورجہنم واصل

0
24

بنوں میں دہشت گردوں کامشترکہ چیک پوسٹ پرحملہ،خارجیوں سےمقابلےمیں 12جوان شہیدجبکہ شدید فائرنگ کےنتیجےمیں 6حملہ آوروں کوبھی جہنم واصل کردیا گیا۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عام (آئی ایس پی آر)کےمطابق بنوں کے علاقے مالی خیل میں خارجیوں نےمشترکہ چیک پوسٹ پرحملہ کیا،فائرنگ کے شدید تبادلےمیں 6خارجی مارےگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں نے خوارج کی جانب سے چیک پوسٹ میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنائی، داخل ہونے کی کوشش ناکام ہونے پر خوارج نے بارود سے بھری گاڑی عمارت کی دیوارسےٹکرائی ،خودکش دھماکےکےنتیجےمیں انفرااسٹرکچرمتاثرہوا۔
آئی ایس پی آر کامزیدکہناہےکہ خودکش دھماکے میں12اہلکار شہید ہوگئے، حملے میں سیکیورٹی فورسزکے10جوان اورایف سی کے2 اہلکار شہیدہوئے ۔
آئی ایس پی آرکےمطابق علاقےمیں ممکنہ خارجیوں کےخاتمےکےلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے،سیکیورٹی فورسزاورقانون نافذکرنےوالےادارےدہشتگردی کےخاتمےکےلئےپرعزم ہے،جوانوں کی قربانیاں ہمارےعزم کومزیدتقویت دیتی ہیں۔

Leave a reply