تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اقدامات ناگزیر ہیں،محمداورنگزیب
وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب نےکہاہےکہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اقدامات ناگزیر ہیں۔
میڈیاسےگفتگوکرتےہوئے وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب کاکہناتھاکہ سرمایہ کاروں کو سہولتوں کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے، میڈ ان پاکستان مصنوعات کو عالمی سطح پر متعارف کرانا ہوگا، تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اقدامات ناگزیر ہیں۔
محمداورنگزیب کامزیدکہناتھاکہ تمام ملٹی نیشنل کمپنیاں ملک میں بہتر زرمبادلہ کما رہی ہیں، ملٹی نیشنل کمپنیز نے 2.2 ارب ڈالر کا منافع باہر بھیجا ہے،اُن کوکہاہےکہ ایکسپورٹ بڑھائیں، پرائیویٹ سیکٹرکا معیشت کی مضبوطی میں اہم کردار ہے، انہوں نے ہی معیشت کو لیڈ کرناہے۔
اُن کاکہناتھاکہ حکومت کی مفید پالیسیوں کی بدولت معیشت مستحکم ہو رہی ہے اور مہنگائی بتدریج کم ہوتی جا رہی ہے۔ رواں مالی سال 35 ارب ڈالر سے زائد ترسیلات زر آنے کا امکان ہے، مشکل دور کرنٹ اکاؤنٹ بہتر ہونے سے کنٹرول ہوتا ہے، آئی ایم ایف سے پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس لگنے کی کوئی بات نہیں ہو رہی۔
سینیٹر محمد اورنگزیب کامزیدکہناتھاکہ سیلز ٹیکس چوری سے بزنس ماڈل نہیں چل سکتا، 6 برس میں 6 ٹریلین روپوں کا نقصان ہواہے۔
سونامسلسل مہنگا،قیمت میں ایک بارپھراضافہ ہوگیا
دسمبر 11, 2024پاکستان کی معیشت استحکام کی جانب گامزن،رپورٹ جاری
دسمبر 11, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
مہنگائی کیخلاف پنجاب بارکونسل کی ہڑتال
جولائی 27, 2024 -
عالمی اور مقامی صرافہ بازاروں میں سونا مہنگا ہوگیا
مئی 16, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔