
پاکستانی شعبہ تعلیم میں انقلاب برپا، تین پاکستانی سکول ورلڈز بیسٹ سکولز پرائزز 2025 کیلئے شارٹ لسٹ،دو سکول لاہور ، جبکہ ایک کوئٹہ میں واقع ہے۔
ورلڈز بیسٹ سکول پرائزز ایوارڈ کے بانی ادارے ٹی 4 ایجوکیشن کی جانب سے پانچ کیٹیگریز میں دیے جانیوالے یہ ایوارڈز دنیا کے سب سے معزز تعلیمی انعامات ہیں اور جیتنے والے سکولوں کا انتخاب ماہرانہ ججنگ اکیڈمی کے ذریعے سخت معیارات کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔
یہ ایوارڈز کمیونٹی تعاون، ماحولیاتی اقدامات، جدت، مشکلات پر قابو پانا اور صحت مند زندگیوں کی حمایت کی کیٹیگریز میں دیے جاتے ہیں۔لاہور سے سنجن نگر پبلک ایجوکیشن ٹرسٹ ہائر سیکنڈری سکول، نارڈک انٹرنیشنل سکول اور کوئٹہ سے بیکن ہاؤس کالج پروگرام کا جنیپر کیمپس، تین پاکستانی تعلیمی ادارے ہیں، جو شارٹ لسٹ ہوئے ہیں۔
ٹی 4 ایجوکیشن نےتینوں پاکستانی سکولوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان اداروں نے جدت اور مہارت کا مظاہرہ کیا ہے ،جو مستقبل کیلئےامید کی کرن ہے اور دنیا کو ان سے بہت کچھ سیکھنے کی ضرورت ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔