جسٹس یحییٰ آفریدی نےچیف جسٹس آف پاکستان کاحلف اٹھالیا

0
35

جسٹس یحییٰ آفریدی چیف جسٹس آف پاکستان بن گئے،صدرمملکت آصف علی زرداری نےچیف جسٹس یحییٰ آفریدی سےعہدےکاحلف لیا۔
حلف برداری کی تقریب ایوان صدرمیں ہوئی،صدرمملکت آصف علی زرداری نےچیف جسٹس یحییٰ آفریدی سےعہدکاحلف لیا۔چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی 30ویں چیف جسٹس ہیں۔
تقریب حلف برداری میں وزیراعظم شہبازشریف ،آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیراورسروسزچیفس نے شرکت کی۔
چیئرمین سینیٹ سیدیوسف رضاگیلانی بھی تقریب میں شر یک ہوئے،وفاقی وزراعطاتارڑ،اعظم نذیر تارڑ نےبھی تقریب میں شرکت کی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورنےبھی تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازاوروزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی بھی تقریب حلف برداری میں شریک ہوئے۔

Leave a reply