جلاؤگھیراؤمقدمات،عمرایوب کی عبوری ضمانت خارج

0
3

جناح ہاؤس،عسکری ٹاورحملہ اور تھانا شادمان کوجلانےکےمقدمات میں رہنما تحریک انصاف عمرایوب کی عبوری ضمانتیں خارج ہوگئیں۔
لاہورکی انسداددہشتگردی عدالت کےجج منظرعلی گل نے رہنماتحریک انصاف عمرایوب کےخلاف جناح ہاؤس،عسکری ٹاور اورتھاناشادمان کوجلانے کے مقدمات کی سماعت کی۔
عبوری ضمانت کی معیادختم پرآج عمرایوب عدالت میں پیش نہیں ہوئے، رہنما تحریک انصاف کے وکلا نےایک پیشی سےاستثناکی درخواست دائرکی ،جس کو عدالت نےمستردکردیا۔
عمرایوب کےوکلانےمؤقف اختیارکیاکہ عمرایوب کوعدالت نے10سال قیدکی سزاسنائی ہے،رہنماپی ٹی آئی حفاظتی ضمانت کےبغیریہاں پیش نہیں ہوسکتے ، عمر ایوب نےحفاظتی ضمانت کیلئےپشاورہائیکورٹ سے رجوع کیاہے۔
عدالت نےریمارکس دئیےکہ سزاہوچکی ہےتومجرم عدالت کےسامنےسرنڈر کریں ،سزایافتہ مجرم کو حفاظت راہداری ضمانت نہیں ملتی ،سرنڈرسےپہلےملزم اپیل بھی دائر نہیں کرسکتا۔
عدالت نےعدم پیروی کی بنیادپرعمرایوب کی ضمانت کی درخواستیں خارج کردیں۔

Leave a reply