جہلم : بکریوں کے درمیان حسن کا مقابلہ

0
66

جہلم : (پاکستان ٹوڈے) جہلم کے نواحی علاقہ ڈومیلی میں پہاڑی نسل کی بیتل بکریاں کے درمیان مقابلہ حسن کا انعقاد کیا گیا

جس میں بکریوں کی کیٹ واک بھی کروائی گئی،پنجاب کے مختلف اضلاع اور آزاد کشمیر سے بیوپاریوں ور زمینداروں نے بکروں اور بکریوں کے ساتھ اس نماٸش میں شرکت کی۔

بکریوں کے مقابلہ حسن کومختلف کیٹگری میں تقسیم کیا گیا تھا جس میں ایک دن سے ایک ماہ کے بکریوں کے بچوں کی کیٹیگری بھی شامل تھی جس میں ننھے منے میمنوں کے معصومانہ انداز نے شائقین کے دل موہ لیے

چھ ماہ سے دو سال کی کیٹیگری میں بکریوں کی خوبصورتی ، وزن اور چال ڈھال کا مقابلہ کرایا جاتا ہے ۔ اس منفرد میلہ میں اپنے حسن کے جلوے بکھیرتی خوبصورت لمبے بالوں والی اور اونچے قد کی مالک بکریوں کی کیٹ واک نے شائقین کو داد دینے پر مجبور کر دیا

نمائش کو دیکھنے کے لیے شائقین اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی،میلے میں کھانے کے پینے کے مخلف سٹالز اور بچوں کے لیے کھلونوں کی دوکانیں سجائی گئیں تھیں اور تفریح کے لیے جھولے بھی لگائے گئے جہاں بچے خوبصورت اور اٹکھیلیاں کرتی بکریوں کے ساتھ کھیلتے رہے اور جھولوں کے مزے بھی لیتے رہے

سائن آف
شائقین کا کہنا تھا کہ روائتی اور منفرد مقابلہ حسن میں جہاں خاص نسل بیتل بکری کے حوالے سے معلومات میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ بیوپاریوں اور زمینداروں میں اس کی افزائش کا شوق بھی پیدا ہوتا ہے،آخر میں مختلف کیٹگریز میں جیتنے والی بکریوں کے مالکان میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے

Leave a reply