حماس نےٹرمپ کے20نکاتی غزہ امن منصوبےکی چندشرائط قبول کرلیں

0
10

فلسطینی تنظیم حماس نےامریکی صدرڈونلڈٹرمپ کے20نکاتی غزہ امن منصوبے کی چندشرائط قبول کرلیں۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق فلسطینی تنظیم حماس نےسابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر کا مجوزہ  کردار مسترد کردیا،حماس کی طرف سےیرغمال اسرائیلی قیدیوں کی رہائی اورغزہ کاکنٹرول فلسطینی اتھارٹی کےسپردکرنےپرآمادگی ظاہرکردی گئی۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق فلسطینی تنظیم حماس کےترجمان کاکہناہےکہ ہتھیار مستقبل کےفلسطینی حکمرانوں کےحوالےکریں گے،قیادت، فلسطینی دھڑوں،فورسز،ثالثوں اوردوستوں سےمشاورت کی،امریکی صدر کے منصوبےپرغورکےبعدفیصلہ ثالثوں کے حوالے کردیا ،یرغمالیوں  کی رہائی  میں 72گھنٹےکی ڈیڈلائن سےزیادہ وقت لگ سکتاہے۔
عرب میڈیاکےمطابق حماس نےثالث ممالک کوغزہ امن معاہدےپراپناجواب جمع کرادیا،ڈونلڈٹرمپ کےجنگ بندی کےمنصوبےکےکئی حصےقبول ہیں،امریکی صدرکےبعض نکات پرمزیدمذاکرات کی ضرورت ہے۔

Leave a reply