حماس کےبیان پرامریکی صدرٹرمپ کاردعمل

0
9

فلسطینی تنظیم حماس کےبیان پروائٹ ہاؤس نےامریکی صدرڈونلڈٹرمپ کاویڈیوبیان جاری کردیا۔
امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےاپنےویڈیوبیان میں کہاکہ غزہ امن منصوبےکیلئے قطر ،ترکیہ،سعودی عرب، مصر،اردن اوردیگرممالک کاشکریہ اداکرنا چاہتا ہوں، قیدیوں کےگھرآنےکامنتظرہوں،بہت سےقیدی مارے جاچکےہیں۔
ٹرمپ نےبیان میں مزیدکہاکہ یہ بہت خاص دن ہے،دیکھناہوگاامن منصوبہ کیسےمکمل ہوگا،ہرکوئی جنگ کاخاتمہ اورمشرق وسطیٰ میں امن دیکھناچاہتاہے،ہم جنگ بندی کےبہت قریب ہیں،سب کےساتھ منصفانہ سلوک کیاجائےگا۔
واضح رہےکہ فلسطینی تنظیم حماس نےامریکی صدرڈونلڈٹرمپ کے20نکاتی غزہ امن منصوبے کی چندشرائط قبول کرلی ہیں۔جس میں اُنہوں نےبرطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئرکامجوزہ کردار مسترد کرتے ہوئےیرغمال اسرائیلی قیدیوں کی رہائی اورغزہ کاکنٹرول فلسطینی اتھارٹی کےسپردکرنےپرآمادگی ظاہرکی ۔

Leave a reply