حکومتی اقدامات سےمعیشت درست سمت کی جانب گامزن ہے،محمداورنگزیب

0
28

وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب نےکہاہےکہ حکومتی اقدامات سےمعیشت درست سمت کی جانب گامزن ہے۔
وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب کاکہناتھاپاکستان کی معیشت مستحکم ہورہی ہے،آئی ایم ایف اوردیگر مالیاتی اداروں سےرابطہ رہتاہے،حکومتی اقدامات سےمعیشت درست سمت کی جانب گامزن ہے۔
محمداورنگزیب کامزیدکہناتھاکہ حکومتی اقدامات سےمہنگائی اورشرح سودمیں کمی آئی ہے،زرمبادلہ کےذخائرمیں اضافہ ہورہاہے،وزیراعظم جلدمعاشی روڈمیپ پیش کریں گے،چار وں وزرائےاعلیٰ نے معیشت کی بہتری کیلئے تعاون کایقین دلایا،مہنگائی38سے7فیصدپرآگئی ہے،عالمی مالیاتی اداروں کاپاکستان پراعتماد بڑھ رہاہے،معیشت کی بہتری کیلئےمقررہ اہداف حاصل کریں گے۔
اُن کاکہناتھاکہ گزشتہ دنوں آئی ایم ایف وفدپاکستان آیا،آئی ایم ایف وفدکےساتھ حکومتی اصلاحاتی ایجنڈےپرتبادلہ خیال ہوا،ٹیکس نیٹ میں اضافہ کیاجارہاہے،یہ آئی ایم ایف سپورٹ کےساتھ پاکستان کاپروگرام ہے،ملک کےتمام شعبوں میں اصلاحات کاعمل جاری ہے،معیشت کی بہتری کیلئےتمام سیکٹرز کو کردار ادا کرنا ہے ،ٹیکس ریونیوبڑھانےکیلئےسب کواپناحصہ ڈالناہوگا،آئی ایم ایف سےبات چیت مثبت رہی۔

Leave a reply