حکومت بنانا پی ٹی آئی کی خام خیالی ہے.فیصل ووڈا
فیصل واوڈا نے کہا کہ میں15سال سے جس عمران خان کو جانتا ہوں، عمران خان ہی پی ٹی آئی اور پی ٹی آئی ہی عمران خان ہیں۔عمرایوب میرے دوست اچھے انسان ہیں ، لیکن ماضی نہ بھولیں۔اچھا ہوتاعلی محمد خان جیسے انسان کا نام وزیراعظم کے لیے آنا چاہیے تھا۔ دکھ کی بات یہ پھر سے گنڈاپور کو نامزد کر کے آپ نے اشارہ دیدیاکہ محاذ آرائی ،لڑائی،جھگڑے، مولاجٹ کی سیاست کرینگے جو پاکستان،پی ٹی آئی اور خود عمران خان کیلئے بھی بہترنہیں۔
انہوں نے کہا کہ گنڈا پور جب سی ایم بن جائینگے تو ایک پولیس ان کی پروٹیکشن کے لیے کھڑی ہوگی، ایک پولیس انہیں ایز وانٹڈ لینے آئیگی۔ پھر اس کی بیک اپ میں رینجرز اور ایف سی ہوتی ہے تو کلیش ہوگا،خون بہے گا۔جمہوریت کا، پاکستان کا اور آپ کی اپنی سیاست کا بھی بہت نقصان ہوگیا۔
مولانا اپوزیشن میں ہوں گے، پیچھے اس کے پی ٹی آئی ہوگی۔یہ بھی قیامت کی نشانی ہے۔اللہٰ کا معجزہ ہو گیا توحکومت سال، ڈیڑھ سال، پونے دو سال چلے گی۔ن لیگ کی پاورپالیٹکس کا آخری اقتدارہے وہ پنجاب کی ایم کیو ایم ٹو بنے گی۔
فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ جب آپ مولانا صاحب کے پاس چلے گئے، جن کو آپ کافر،ڈیزل، ڈیزل کہتے تھے۔ وہ بھی ڈیزل ہو گئے جب سے وہ پی ٹی آئی کے فولڈ میں آئے ہیں۔ وہ ان کو کہتے ہیں ناچنے گانے والے یہودی، تو یہ سیاسی قیامت کی نشانی ہے۔
بشریٰ بی بی کوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا
دسمبر 21, 2024سندھ حکومت کاملازمین کیلئے احسن اقدام
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ایران،اسرائیل تنازعہ،سونےکی قیمت میں اضافہ
اکتوبر 2, 2024 -
جاویدبٹ قتل کیس:گرفتارشوٹرزکی مزیدتفصیلات سامنےآگئیں
ستمبر 18, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔