
رستم پاکستان کے دنگل کا بگل بج گیا۔پاکستانی پہلوان اکھاڑے میں لڑنے کیلئے تیار،انتظامیہ نےرستم پاکستان دنگل کے سیمی فائنل مقابلوں کا شیڈول جاری کر دیا ۔ فائنل آئندہ ماہ جون میں لاہور میں ہو گا۔
شیڈول کے مطابق رستم پاکستان دنگل کے سیمی فائنل 23 مئی کو فیصل آباد میں ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق دونوں جوڑ ایک ہی دن ہوں گے۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں پہلوان زور آزمائی کریں گے۔
رستم پاکستان کےپہلے سیمی فائنل میں طیب رضا اعوان اور گلزار گلوبٹ اکھاڑے میں اتریں گے،جبکہ رستم پاکستان دنگل کے دوسرے سیمی فائنل میں آصف موچی پہلوان اور عدنان ٹائراں والا کے درمیان جوڑ پڑے گا۔ رستم پاکستان کا فائنل دنگل آئندہ ماہ لاہور میں ہو گا۔
بھارتی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شبمن گل نےاعزازنام کرلیا
اگست 13, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔