ریاست سےتصادم نےنہیں مدارس کی رجسٹریشن چاہتے ہیں ،مولانا فضل الرحمان
سربراہ جمعیت علمااسلام(ف)مولانافضل الرحمان نےکہاہےکہ ریاست سےتصادم نےنہیں مدارس کی رجسٹریشن چاہتےہیں۔
چارسدہ میں پریس کانفرنس کرتےہوئےسربراہ جےیوآئی مولانافضل الرحمان کاکہناتھاکہ صدردوسرےایکٹ پردستخط کرسکتےہیں تومدارس بل پرکیوں نہیں،ہم رجسٹریشن چاہتےاوریہ ہمیں کہیں اوردھکیل رہے ہیں ،پی ڈی ایم دورمیں اتفاق رائےسےمدارس بل پاس ہوا،علماکےمقابلےمیں کیوں علماکولایاجارہا ہے؟ گزشتہ روزحتمی اعلان کرنےجارہےتھےنہیں کیا،حکومت اس معاملےکوسیاسی اکھاڑانہ بنائے۔
مولانافضل الرحمان کامزیدکہناتھاکہ ریاست سےتصادم نےنہیں مدارس کی رجسٹریشن چاہتےہیں، اس وقت تک حکومت کی کوئی تجویزقبول نہیں، حکومت کی تجویزقبول کرناتودورچمٹےسےپکڑنےکوبھی تیار نہیں،مدارس رجسٹریشن بل پرہم سب کواعتمادمیں لےچکے،امن وامان تباہ ہوچکا،قبائلی علاقے باردو پر بیٹھےہیں،امن وامان تباہ ہوچکایہ انکامسئلہ نہیں،انکامسئلہ مدارس ہیں۔
اُن کاکہناتھاکہ آئی ایم ایف،ایف اےٹی ایف اورمغرب مدارس کوکنٹرول کرناچاہتاہے،کےپی میں توگورنرراج سےبھی ہمیں کوئی امیدنہیں،کیوں مدارس کوانتہاپسندی کی طرف دھکیلاجارہاہے؟
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔