
حج و عمرہ زائرین کیلئے اہم خبر،ریاض الجنہ جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی سہولت متعارف،حج و عمرہ زائرین اب ریاض الجنہ کیلئے اجازت نامہ حاصل کرنیوالی ایپ نسک بغیر انٹرنیٹ بھی استعمال کر سکیں گے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں، ایس ٹی سی، موبائل اور زین کے تعاون سے زائرین کیلئے انقلابی اقدام کیا ہے۔
اب ریاض الجنہ میں حاضری کیلئے اجازت نامہ حاصل کرنیوالی موبائل ایپ نسک انٹرنیٹ ڈیٹا کے بغیر بھی مکمل طور پر کام کرے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حجاج کرام کے سفر کو آسان اور حج و عمرہ کے دوران ان کے ڈیجیٹل تجربے کو بہتر بنانے کیلئے اس سہولت کو متعارف کروایا ہے، جس کے بعد مقامی سم کارڈ رکھنے والے افرادنسک ایپ اور اس کی تمام خدمات کو بغیر فعال ڈیٹا پیکج یا انٹرنیٹ کنکشن کے استعمال کرسکےگے۔
نسک ایپ سے صرف ریاض الجنہ میں حاضری کیلئے اجازت نامے ہی حاصل نہیں کیے جاسکتے، بلکہ اس کی مدد سے حرمین ہائی سپیڈ ٹرین کے ٹکٹ بک کرنے، نقشوں کے ذریعے رہنمائی حاصل کرنے، مصنوعی ذہانت کی سہولت استعمال کرنے اور رپورٹس و سوالات جمع کروانے جیسی خدمات سے بھی مستفید ہوسکتے ہیں۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔