زمین کو ایک اور چاند ملنا ممکن ہے؟ماہرین کی دلچسپ پیشگوئی

0
76

زمین کو ایک اور چاند ملنا ممکن ہے۔فلکیاتی ماہرین نے زمین کو نیا چاند ملنے کی پیشگوئی کر دی۔ماہرین نےجس چیز کو نئے چاند سے تشبیہ دی ہے ،وہ دراصل زمین کے گرد  بھٹکتے  ہوئے مختلف اجسام میں سے ایک ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ خلا میں آوارہ گردی کرنیوالی ایک چھوٹی چٹان ہے۔ ماہرین کے بقول خلا میں آوارہ گردی کرنیوالی یہ چھوٹی چٹان، کشش ِ ثقل کے باعث زمین کی طرف کھچ رہی ہے،تاہم یہ مدار میں پوری طرح گردش نہیں کرپائے گی۔
ماہرین کے مطابق خلا میں موجود ایسی چٹانیں زمین کے نزدیکی راستوں پر دریافت ہوتی رہتی ہیں۔ایسی چٹانیں کبھی کبھی زمین کے بہت قریب آجاتی ہیں، جس کے باعث یہ زمین کی کشش سے کئی دن یا کئی ماہ تک بندھ جاتی ہیں، پھر رفتہ رفتہ زمین کی گرفت ان پر کمزور پڑتی جاتی ہے اوروہ اس مدار سے نکل جاتی ہیں۔
ماہرین نے حال ہی میں دریافت ہونیوالی خلائی چٹان کو پی ٹی5اے سٹیرائیڈ2024 کا نام دیا ہے ،جو گزشتہ ماہ 7 اگست کو دریافت ہوئی ۔یہ خلائی چٹان، جس کا قطر 33 فٹ ہے، 29 ستمبر سے 25 نومبر تک زمین کے مدار میں گھومتی نظر آئے گی، تاہم یہ مدار میں مکمل گردش کرنے کی اہل نہیں ہوگی، زمین کی کشش سے آزاد ہوکر یہ خلائی چٹان 25 نومبر کو دوبارہ سورج کے گرد گردش کرنے لگے گی۔

Leave a reply