زمین کو پانی کیسے ملا؟ چاند کیسے وجود میں آیا؟ سائنسی نظریہ بدل گیا

سائنسدانوں کا نظریہ بدل گیا۔زمین پر پانی کب سے موجودہے؟اور چاند کیسے وجود میں آیا؟
چاند کواز سر نو تلاش کرنے کیلئے نئے مشن کی تحقیق میں اہم انکشافات۔ طویل عرصے سے سائنسدان اس بات پر حیران تھے کہ چاند کی تخلیق آخر کیسے ہوئی اور وقت کے ساتھ اس میں تبدیلی کیسے آئی؟تاہم ایک حالیہ مطالعے نے سائنسدانوں کو چاند کی ابتدا سے متعلق نئی بصیرت فراہم کی ہے۔
مشہورِ زمانہ تھیوری کے مطابق چاند کا وجود اس وقت عمل میں آیا جب ابتدائی زمین اور پروٹوپلینیٹ تھیا کے درمیان تصادم ہوا۔پروسیڈنگز آف دی نیشنل اکیڈمی آف سائنسز میں شائع ہونے والی تحقیق میں گوٹنگن یونیورسٹی اور میکس پلانک انسٹی ٹیوٹ فار سولر سسٹم ریسرچ کے محققین نے انکشاف کیا ہے کہ چاند اس مواد سے بنا ،جو ایک بڑے واقعے کے دوران زمین کے اندرونی حصے سے باہر پھینک دیا گیا ۔
تازہ ترین تحقیق میں زمین کی تاریخ کے بارے میں بھی دلچسپ انکشاف ہوا ہے ،یعنی پانی کے مطالعہ سے معلوم ہوا کہ زمین پر پانی اپنے ابتدائی دنوں سے موجود تھا، جبکہ بہت سے سائنسدانوں کا خیال تھا کہ چاند کی تخلیق کے بعد ہمارے سیارے پر پانی آیا۔
گوٹنگن یونیورسٹی کے ماہرین کے مطابق ممکن ہے کہ تھیا نامی زمین سے ٹکرانے والی شے گزشتہ حادثے میں اپنی بیرونی تہہ کھو چکی تھی، پھر یہ ایک بھاری دھات کی گیند کی طرح زمین سے ٹکرائی۔تحقیقی ٹیم نے چاند کے 14 نمونوں اور زمین سے 191 معدنیات سے آکسیجن آسوٹوپس نامی چھوٹے ذرات کا مطالعہ کیا۔
آسوٹوپس بنیادی طور پر ایک ہی عنصر کے مختلف ورژن ہیں،فرق صرف وزن کا ہے،چونکہ زمین کو چاند کے مقابلے میں سیارچوں اور دوکمیتوں کا سامنا رہا اس لیے سائنسدانوں کو ہمارے سیارے پر آکسیجن آسوٹوپس میں فرق ملنے کی توقع تھی، جو حالیہ تحقیق میں سامنے آئی ہے۔
یوٹیوب اپنا کونسا فیچر دوبارہ لانچ کرنے جا رہا ہے؟
فروری 22, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔