سانحہ سوات:غفلت برتنےوالوں کاتعین جلد کیاجائے،عدالت

0
4

سانحہ سوات کیس میں چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ نےریمارکس دئیےکہ غفلت برتنےوالوں کاتعین جلد کیاجائے۔
پشاورہائیکورٹ کےچیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اورجسٹس فہیم ولی نےسانحہ سوات کی تحقیقات اور دریاؤں کومحفوظ بنانےکےلئےدرخواستوں کی سماعت کی ۔ایڈووکیٹ جنرل شاہ فیصل عدالت میں پیش ہوئے۔
چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نےسوال کیاکہ کیاسانحہ سوات کی تحقیقات مکمل ہوچکی ہے؟
ایڈووکیٹ جنرل شاہ فیصل نےجواب دیاکہ چیئرمین صوبائی انسپیکشن ٹیم تحقیقات کر رہی ہے۔
چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نےکہاکہ چیئرمین صوبائی انسپکشن ٹیم کوبلائیں پھرکیس کوسنتےہیں۔
عدالت نےدرخواست پرسماعت کچھ دیرکیلئےملتوی کردی۔
چیئرمین انسپیکشن ٹیم نےکہاکہ سوات کادورہ کیاہے،تحقیقات جاری ہیں،مختلف محکموں کی کوتاہی سامنےآئی ہے۔
چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ نےکہاکہ غفلت برتنےوالوں کاتعین جلد کیاجائے، ہزارہ میں سیاحوں کےتحفظ کیلئےکیااقدامات کیےہیں؟
کمشنرہزارہ نےکہاکہ دفعہ144نافذہے،تجاوزات کےخلاف آپریشن جاری ہے۔
چیف جسٹس نےکہاکہ سیاحوں کومحفوظ ماحول اورسیکیورٹی فراہم کریں،میڈیکل ایمرجنسی کی صورت میں کیاانتظامات ہیں؟
کمشنرہزارہ نےکہاکہ نتھیاگلی ہسپتال میں اضافی عملہ تعینات کیاہے۔
جسٹس فہیم ولی نےکہاکہ سوات واقعےکےبعدایمرجنسی رسپانس کےکیاانتظامات ہیں؟
آرپی اوہزارہ نےکہاکہ پولیس اورریسکیوآپس میں کورڈینیشن میں ہیں۔
عدالت نےکہاکہ خدانخواستہ کچھ ہوجائےتوکیاڈرون سےفوری ریسپانس ممکن ہے؟
کمشنرہزارہ نےکہاکہ ڈرون حاصل کیےہیں جولائف جیکٹس پہنچاسکتےہیں۔
چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نےکہاکہ ڈرونزکوٹیسٹ کریں،کہیں عین وقت پر ناکام نہ ہوں،آزمائشی مشق کریں ،دیکھیں کتنی دیرمیں ایمرجنسی میں پہنچ سکتے ہیں،کمشنرمالاکنڈاورآرپی اورپورٹ عدالت میں جمع کرائیں ،سانحہ سوات سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ بھی پیش کریں۔

Leave a reply