سرخ سیارےمریخ کے جنوبی حصے پر موجود سیاہ دھبوں کی حقیقت کیا ہے؟

مریخ کے جنوبی حصے پر موجود سیاہ دھبوں کی حقیقت کیا ہے؟سیارہ مریخ کی سطح پر یہ شکلیں صرف موسم بہار کے دوران ہی کیوں نظر آتی ہیں؟دلچسپ تفصیلات سامنے آ گئیں۔
ناسا نے حال ہی میں مریخ کی ایک زبردست تصویر جاری کی ہے، جس میں مریخ کے قطب جنوبی حصے کے قریب ایک نایاب اور مسحور کن کاربن ڈائی آکسائیڈ گیزر کے پھٹنے کا عمل دکھایا گیا ہے۔
ناسا کے ماہرین کے مطابق یہ عمل اس وقت رونما ہوتا ہے جب سردیوں کے دوران منجمد کاربن ڈائی آکسائیڈ جمع ہو کر گیس میں تبدیل ہو جاتی ہے،اس کے بعد یہ سطح میں موجود دراڑوں سے اور دھول اور بخارات کی صورت میں خارج ہوتی ہے۔گیزر پھٹنے کا یہ ڈرامائی عمل مریخ کی سطح پر سیاہ جالے جیسی لکیریں بناتا ہے ،جنہیں عام طور پر مارشین مکڑیاں پکارا جاتا ہے۔
یہ سیاہ تشکیلات سیاروں کے سائنسدانوں کو مریخ پر موسمی آب و ہوا کے نمونوں کے بارے میں انمول بصیرت فراہم کرتی ہیں۔ذہن نشین رہے کہ یہ تصویر اصل میں 2018 میں مریخ کے مدار کے مشاہدے کے مشن ایم آر او(Mars Reconnaissance Orbiter ) کےدوران لی گئی تھی، تاہم ناسا کی تازہ ترین ریلیز میں اس تصویر کو دوبارہ منظر عام پر لایا گیا ہے، جس نے سُرخ سیارے مریخ میں لوگوں کی دلچسپی کو مزید ابھارا ہے۔
یوٹیوب اپنا کونسا فیچر دوبارہ لانچ کرنے جا رہا ہے؟
فروری 22, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔