سکولوں اور کالجوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا نیا نوٹیفکیشن جاری

0
38

سکولوں اور کالجوں کے طلبا کیلئے خوشخبری، تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیوں کا نیا نوٹیفکیشن جاری۔
پنجاب میں موسم سرما کی چھٹیوں کے آغاز میں تبدیلی کردی گئی ، وزیر تعلیم پنجاب کی جانب سے تعطیلات کے حوالے سے نیا مراسلہ جاری کر دیا گیا۔
نئے نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا آغاز 20 دسمبر کی بجائے اب 23 دسمبر سے ہو گا اور صوبے بھر میں سردیوں کی چھٹیاں 10 جنوری 2025ء تک جاری رہیں گی۔
گیارہ اور بارہ جنوری بروز ہفتہ اور اتوار کو معمول کی چھٹی ہو گی، جس کے بعد 13 جنوری 2025ء کو تمام تعلیمی ادارے کھل جائیں گے۔
ترجمان وزیر تعلیم کے مطابق اب پنجاب بھر کے سکولوں میں موسم سرما کی چھٹیاں نئے نوٹیفکیشن کے مطابق ہوں گی۔
دوسری طرف ہائیرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے بھی کالجز میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تمام کالجزمیں24دسمبر سے 5جنوری تک چھٹیاں ہوں گی اور پنجاب کے تمام کالج 6 جنوری 2025 سے کھلیں گے۔4 سالہ بی ایس پروگرام معمول کے مطابق جاری رہیں گے۔بورڈ اور یونیورسٹیز کے شیڈولڈ امتحانات بھی معمول کے مطابق ہوں گے۔

Leave a reply