سکولوں میں داخلے بڑھانے اور معیاری تعلیم کیلئے علم پیکٹ پروگرام کا اجرا

طلبا و طالبات کیلئے اہم خبر ،خیبرپختونخوا کے سکولوں میں داخلے بڑھانے اور معیاری تعلیم کیلئے علم پیکٹ پروگرام کا اجرا کر دیا گیا۔
محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کے مطابق 8 اضلاع کے 80 ہزار بچوں کو سکولوں میں ڈالا جائے گا، ان اضلاع میں بٹگرام، مانسہرہ، صوابی، بونیر، شانگلہ، خیبر، مہمند اور ڈیرہ اسماعیل خان شامل ہیں۔پروگرام کے تحت منتخب اضلاع کے سکولوں میں اساتذہ کو تربیت بھی دی جائے گی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ پروگرام کے تحت، بچیوں، غریب بچوں اور اقلیتی بچوں پر خاص توجہ دی جائے گی۔نیز سکولوں میں بچوں کو سہولیات دینے کیلئے درکار فنڈز بھی فراہم کر دیئے ہیں، رواں سال کے بجٹ میں تعلیمی ایمرجنسی لگائی ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے بقول رواں مالی سال کے دوران بجٹ کا 21 فیصد ابتدائی و ثانوی تعلیم کیلئے رکھا ہے، تعلیمی سال کے دوران 10 لاکھ بچوں کو سکولوں میں داخل کرانے کا ہدف مقرر ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔