
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)نےایمرجنگ کرکٹرآف دی ایئرکیلئےنامزدگیوں کااعلان کردیا،صائم ایوب ایمرجنگ کرکٹرآف دی ایئرکےامیدوارمیں شامل ہوگے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کےابھرتےہوئےبلےبازصائم ایوب نےدورہ آسٹریلیا، زمبابوے اور جنوبی افریقہ میں عمدہ بیٹنگ کی اور محض 9 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 3 سنچری اور ایک نصف سنچری کے ساتھ 515 رنز بنائے ہیں۔
جس کی وجہ سےانٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نےصائم ایوب کو ایمرجنگ کرکٹرآف دی ایئرکےامیدوارمیں شامل کرلیا۔
انگلینڈ کے گس ایٹکنسن نے 11 میچز میں 52 وکٹیں حاصل کی ہیں جبکہ سری لنکاکےکمیندو مینڈس نے 32 میچز میں 1451 رنز بنائے ہیں اور ویسٹ انڈیز شمر جوزف نے 8 ٹیسٹ میچز میں 29 وکٹیں حاصل کیں جس کی بنیادپرتینوں کھلاڑیوں کوبھی ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔
سال 2024ء میں مختلف کیٹیگریز میں بہترین پرفارمرز کو ایوارڈز دیے جائیں گے، اس حوالے سے نامزدگیوں کے اعلان کا سلسلہ 30 دسمبر تک جاری رہے گا۔
واضح رہےکہ ایوارڈز حاصل کرنے والوں کے ناموں کا اعلان جنوری کے آخر میں کیا جائے گا، 12 کیٹیگریز میں بہترین پرفارمرز کو آئی سی سی ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔
آسٹریلین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ:پاکستان نےمیدان مارلیا
اپریل 18, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔