عالمی مارکیٹ میں سونے،تانبےاورپلاٹینم کی قیمتوں میں کمی،کرپٹوکرنسی کی قدرمیں اضافہ

0
4

عالمی مارکیٹ میں سونے،تانبےاورپلاٹینم کی قیمتوں میں کمی ریکارڈجبکہ کرپٹوکرنسی بٹ کوائن،ایتھریم اورسولاناکی قدرمیں اضافہ ہوگیا۔
غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کےمطابق عالمی مارکیٹ میں سونےکی فی اونس قیمت 27ڈالرکمی سے3ہزار607ڈالرہوگئی،جبکہ تانبافی پاؤنڈ23سینٹ کمی سے 4.55ڈالرمیں فروخت ہوا۔دوسری جانب پلاٹینم کی فی اونس قیمت14ڈالرکمی سےایک ہزار440ڈالرہوگئی۔
کرپٹوکرنسی بٹ کوائن،ایتھریم اورسولاناکی قدرمیں اضافہ دیکھاگیا،بٹ کوائن ایک ہزار300 ڈالر اضافے سےایک لاکھ11ہزار970ڈالرکاہوگیا،جبکہ ایتھریم کی قدر195ڈالراضافےسے4ہزار470ڈالرریکارڈکی گئی،دوسری جانب سولاناکی قدر4ڈالراضافےسے210ڈالرہوگئی اورڈوج کوائن 21سینٹ میں فروخت ہوا۔

Leave a reply