عمران خان کی جیل میں سہولیات کی عدم فراہمی،عدالت نےحکم دیدیا
بانی تحریک انصاف عمران خان کی جیل میں سہولیات کی عدم فراہمی پرعدالت نےسہولیات فراہم کرنے کاحکم دےدیا۔
اسلام آبادہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کوجیل میں سہولیات کی عدم فراہمی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس ارباب محمد طاہر نے نورین نیازی کی درخواست پر سماعت کی۔پی ٹی آئی کی جانب سےوکیل شعیب شاہین عدالت میں پیش ہوئے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے جیل حکام کو بانی پی ٹی آئی کو جیل مینئول کے مطابق تمام سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیدیا ۔
جسٹس ارباب محمد طاہرنےریمارکس دئیےکہ شعیب شاہین صاحب جیل حکام کہتے ہیں کہ ملاقاتیں بحال کر دی ہیں۔
وکیل شعیب شاہین نےکہاکہ عدالت بیان حلفی طلب کر لے کہ ملاقاتیں چلتی رہیں گی اور اب پابندی نہیں لگے گی۔
جسٹس ارباب طاہر نےکہاکہ جیل حکام کے مطابق سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر ملاقاتوں پر پابندی لگائی گئی تھی۔
وکیل شعیب شاہین نےکہاکہ جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے آرڈر کیا تھا کہ جیل میں تھریٹ ہے تو بانی پی ٹی آئی کو ہائیکورٹ لے آئیں،اُس آرڈر کے بعد پھر یہ ہماری منتیں کر رہے تھے کہ جیل میں ہی آ کر ملاقات کر لیں، بانی پی ٹی آئی کو اخبار ابھی تک فراہم نہیں کیا جا رہا۔
جسٹس ارباب محمد طاہرنےاستفسارکیاکہ کیا جیل مینئول میں اخبار کی سہولت موجود ہے؟
ڈپٹی سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نےجواب دیاکہ جی جیل میں اخبار آتا ہے۔
جسٹس ارباب طاہرنےکہاکہ جیل رولز میں جو جو سہولت موجود ہے وہ تمام بانی پی ٹی آئی کو فراہم کر دیں۔
جسٹس ارباب محمد طاہر نے ڈپٹی سپریٹنڈنٹ جیل کو تنبیہ کیاکہ اپنے لیے بلاوجہ پریشانی نہ بنائیں۔
وکیل شعیب شاہین نےکہاکہ بانی پی ٹی آئی کی بیٹوں سے ٹیلی فونک بات بھی نہیں کرائی جاتی۔
ڈپٹی سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نےکہاکہ واٹس ایپ کال کی سہولت جیل مینئول میں نہیں ہے۔
جسٹس ارباب محمد طاہر نےکہاکہ واٹس ایپ کال ہو یا جیسے بھی ہو آپ بات کروا دیا کریں۔
شعیب شاہین نےکہاکہ ٹیلی فونک کال پر بانی پی ٹی آئی کی بیٹوں سے پہلے بھی بات کرائی جاتی رہی ہے۔
زراعت ہماری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی ہے،بلاول بھٹو
نومبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
کراچی ائیر پورٹ پر مسافر کے بیگ سے جعلی درہم برآمد
فروری 22, 2024 -
نئی گاڑی خریدیں اور لاکھوں روپے کی بچت پائیں
اپریل 24, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔