
ریل کے مسافروں کیلئے خوشخبری ،عوام ایکسپریس اور رحمان باباایکسپریس کے نئے سٹاپس کا افتتاح کر دیا گیا۔
وزیرمملکت بلال اظہر کیانی نے سوہاوہ اور جہلم ریلوے سٹیشن پر عوام ایکسپریس اور رحمان بابا ایکسپریس کے نئے سٹاپس کا افتتاح کیا اور متعلقہ حکام کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
وزارت ریلوے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پشاور سے کراچی کے روٹ پر چلنے والی عوام ایکسپریس آتے اور جاتے ہوئے اب سوہاوہ ریلوےسٹیشن پر رکے گی،اسی طرح کراچی سے پشاور آتے اور جاتے ہوئے رحمان بابا ایکسپریس جہلم ریلوے سٹیشن پر رکے گی۔
ریلوے ذرائع کے مطابق تقریباً 17 سال بعد سوہاوہ سٹیشن پر کسی ٹرین کا سٹاپ قائم ہوا ہے۔ٹرین کا سفرسستا ہونے کیساتھ رومانوی بھی ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ ملک کے ایک کونے سے دوسرے کونے تک کا طویل سفر کرنیوالے مسافر اکثر ٹرین کے سفر کو ترجیح دیتے ہیں۔
عوام ایکسپریس اور رحمان بابا ایکسپریس پاکستان ریلویز کی سبک رفتارٹرینیں ہیں ، جن میں سینکڑوں مسافر روزانہ سفرکرتے ہیں۔
اسموگ تدارک کاکیس:عدالت نےڈائریکٹرماحولیات کوطلب کرلیا
جولائی 1, 2025یااللہ خیر!ژوب اورملحقہ علاقوں میں زلزلےکےجھٹکے
جون 30, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔