
وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کیلئےٹیکس نیٹ بڑھانے پر کام کررہےہیں۔
پشاورمیں پاکستان بزنس سمٹ سےخطاب کرتےہوئے وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب کاکہناتھا کہ ٹیکس پالیسی کافنکشن اب ایف بی آرکےپاس نہیں ہے،ایف بی آرکاکام اب صرف ٹیکس اکٹھا کرنا ہوگا ،اگلےسال کابجٹ ٹیکس پالیسی آفس کی جانب سےدیاجائےگا،ٹیکس پالیسی آفس کابجٹ مستحکم بجٹ ہوگا۔
محمداورنگزیب کامزیدکہناتھاکہ ٹیکس نیٹ بڑھانےپرکام کررہےہیں،4.3ٹریلین روپےکاترقیاتی بجٹ رکھا گیاہے،سیلاب کےنقصانات پرفیصلہ کیاہےفوری امداد نہیں مانگیں گے،کوشش ہےپہلےسیلاب متاثرہ علاقوں میں زوربازوپرمعاملات ٹھیک کریں۔
اُن کاکہناتھاکہ برآمدات کےبلبوتےپرترقی کرنےکی پالیسی پرکام کررہے ہیں،عوام ٹیکس بھریں گےتوترقی ہوگی،معاشی استحکام کیلئےپاکستان کاپرائیویٹ سیکٹربہت اہمیت کاحامل ہے،پرائیویٹ سیکٹرکو آگے لے کر جاناہےٹیکس اصلاحات کیساتھ آگےبڑھناہوگا۔