ملکی معیشت کی پائیدارترقی کیلئےابھی مزیدسفرطےکرناہے،وزیراعظم

0
15

وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ ملکی معیشت کی پائیدارترقی کیلئےابھی مزیدسفرطےکرناہے۔
وزیراعظم شہبازشریف سےعالمی بینک کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹرز کے وفد نے ملاقات کی۔شہبازشریف نےوفد کی پاکستان آمد پر خیر مقدم کیا۔
اس موقع پروزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ عالمی بینک اورپاکستان کی شراکت داری گزشتہ7دہائیوں پرمحیط ہے،عالمی بینک کےتعاون سےپاکستان میں بڑے منصوبےتعمیرہوئے،پاکستان نےعالمی بینک کے ساتھ شراکت داری سےاستفادہ حاصل کیا،عالمی بینک نے2022کےسیلاب کےدوران پاکستان میں متاثرہ لوگوں کی مددکی،پاکستان میں40ارب ڈالرکی سرمایہ کاری خوش آئندہے ،20ارب ڈالرسےپاکستان میں مختلف منصوبوں سےترقی کانیاباب کھلےگا۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ نجی شعبےمیں20ارب ڈالرکی سرمایہ کاری سےمعیشت کاپہیہ تیزی سےگھومے گا ،پاکستان کاادارہ جاتی ومعاشی اصلاحات کاپروگرام تیزی سے جاری ہے،ملکی معیشت صحیح سمت اور ترقی کی جانب گامزن ہے،ملکی معیشت کی پائیدارترقی کیلئےابھی مزیدسفرطےکرناہے،ملکی برآمدات ،ترسیلات زرمیں اضافہ ہورہاہے۔
شہبازشریف کاکہناتھاکہ شرح سودکم ہونےسےپیداواری شعبےمیں سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے،کرپشن کو کنٹرول کرنےکیلئےنظام میں شفافیت لارہےہیں ،ایف بی آرکی اصلاحات میں ڈیجیٹلائزیشن پرکام جاری ہے،بجلی شعبےکی اصلاحات سے بجلی کی بلاتعطل فراہمی اورخسارےمیں کمی لارہےہیں،ایس آئی ایف سی کی بدولت ملک میں سرمایہ کاری کیلئےپرکشش ماحول فراہم کیاگیا۔

Leave a reply