190 ملین پاؤنڈز ریفرنس،عمران خان کی ضمانت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج
اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ نیب کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی درخواست ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔
چیئرمین نیب نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ضمانت دینے کے فیصلہ کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ قانون کے بر خلاف ہے۔
ملزم کو ضمانت دیتے ہوئے عدالت نے حقائق کو نظر انداز کیا، سپریم کورٹ سے استدعا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔
یادرہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 15 مئی کو 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 10 لاکھ روپے کے مچلکوں پر ضمانت منظور کی تھی۔
احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی جس کے بعد انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔
پی ٹی آئی کااحتجاج روکنےکیلئےتاجروں کاعدالت سےرجوع
نومبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
لاہور اور گردو نواح میں بارش،ژالہ باری سےموسم سرد
مارچ 2, 2024 -
رواں سال کتنے سیاح گلگت بلتستان کا رخ کریں گے؟
جون 5, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔