ممکنہ آئینی ترامیم:2ہفتوں کیلئے التواکاشکار

0
11

ممکنہ آئینی ترامیم کامعاملہ ،وزیراعظم سمیت سیاسی شخصیات کی مصروفیات کی وجہ سےکم ازکم دوہفتےکےلئے التواکاشکارہوگیا۔
ذرائع کاکہناہےکہ وزیراعظم شہبازشریف 21ستمبرکوسرکاری دورےپربیرون ملک روانہ ہورہےہیں ،اور30ستمبرکوواپس آئیں گے۔
ذرائع کےمطابق سربراہ جمعیت علمااسلام(ف)مولانافضل الرحمن جنوبی پنجاب کےدورےپرروانہ ہوگئےہیں،جہاں پرمولانا سیرت کانفرنس اور جمعیت کی مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس میں شرکت کریں گے،اس کےعلاوہ رہنماپیپلزپارٹی خورشیدشاہ بھی 23 ستمبر کو علاج کے لئے لندن روانہ ہو رہے ہیں۔
ذرائع کاکہناہےکہ آئینی ترامیم کا مسودہ اب میثاق جمہوریت کے مطابق بنانے کی تجویز ہے جس پربانی پی ٹی آئی عمران خان بھی ماضی میں اتفاق کر چکے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی آئینی عدالت کے قیام پر اتفاق رائے ہو رہا ہے، اسی طرح انیسویں آئینی ترمیم کو ختم کر کے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل نو کی تجویز کوبھی آگے بڑھایا جا رہا ہے، پہلے مرحلے میں کم سے کم متفقہ نکات پر مشتمل آئینی ترمیم کی منظوری کا امکان ہے تاہم پہلے مرحلے کی آئینی ترمیم پر بھی اب اکتوبر کے پہلے ہفتے میں مزید پیش رفت متوقع ہے۔

Leave a reply