مون سون بارشیں: آئندہ 2 روز کے دوران مزید بارشوں کی پیشگوئی

ملک کے مختلف حصوں میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ جاری، محکمہ موسمیات نےآئندہ 2 روز کے دوران مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات نے 22 اگست تک سندھ اور بلوچستان سمیت ملک کے دیگر حصوں میں شدید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون کے طاقتور سلسلے ملک میں داخل ہو رہے ہیں ،جن کا زیادہ اثر جنوبی حصوں پر ہوگا۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباداورگردونواح میں گرج چمک کےساتھ چندمقامات پربارش کاامکان ہے،لاہور،راولپنڈی،مری ،گلیات ،جہلم،اٹک،چکوال اورحافظ آبادمیں بارش متوقع ہے، سیالکوٹ، وزیرآباد، سرگودھا،خوشاب ،بھکر،میانوالی اورقصورمیں بارش کی توقع ہے، اُدھر گجرات، گوجرانوالہ،منڈی بہاؤالدین،اوکاڑہ،نارووال اوربہاولنگرمیں بارش کاامکان ہے۔ڈیرہ غازی خان ،رحیم یارخان اوربہاولپورمیں چندمقامات پربارش کی توقع ہے۔جبکہ صادق آبادمیں تیزہواؤں اورگرج چمک کےساتھ چندمقامات پربارش متوقع ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ آواران،خاران،لسبیلہ ،اورماڑہ، پسنی، گوادر ،کیچ اورپنجگورمیں بارش متوقع ہے، خضدار،قلات،ژوب،بارکھان،سبی،کوئٹہ اور زیارت میں بھی بارش کی توقع ہے،حیدرآباد ،شہیدبینظیرآباد ،مٹھی،تھرپارکر ،عمرکوٹ اورمیرپورخاص میں بارش کاامکان ہے،جبکہ کراچی ،ٹھٹھہ، بدین، سجاول، ٹنڈواللہ یار،ٹنڈومحمدخان اورسانگھڑمیں بارش کی توقع ہے۔